نوازشریف نے آزادی کاجشن پوتے پوتیوں اورنواسے نواسیوں کیساتھ منایا

وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے تصاویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شیئر کر دی

اتوار 14 اگست 2016 21:29

نوازشریف نے آزادی کاجشن پوتے پوتیوں اورنواسے نواسیوں کیساتھ منایا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) نوازشریف نے آزادی کاجشن پوتے پوتیوں اورنواسے نواسیوں کیساتھ منایا‘وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے تصاویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شیئر کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق و زیر اعظم میاں محمد نواز شریف تمام مصروفیات سے فارغ ہوکرلاہورمیں اپنی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے آزادی کاجشن اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے ہمراہ منایااس موقع پر وزیراعظم اپنے خاندان کے چھوٹے بچوں میں گھل مل گئے۔وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے تصاویرسوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر شیئرکردیں۔