یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر اور قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب،بڑی تعدادمیں شہریوں کی شرکت ، فضاء پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی

اتوار 14 اگست 2016 20:53

لاہور/ قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) لا ہور کے واہگہ بارڈر اور ضلع قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر پر یوم آزادی کے موقع پر پرچم اتارنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعدادمیں شہریوں نے شرکت کی ،تقریب کے دوران فضاء پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو یوم آزاد کے موقع پر واہگہ بارڈر اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد خاص طور پر عورتوں اور بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر فضاء پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔ پنجاب رینجرز کے کڑیل جوانوں نے زبردست انداز میں پریڈ کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔

متعلقہ عنوان :