مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کے کرفیو کے باوجود عوام نے پاکستان کا جشن آزادی بھرپور جوش وخروش سے منایا ، ریلیاں نکالیں اور حق خود ارادیت کیلئے ریفرنڈم مارچ بھی کیا،وادی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
اتوار 14 اگست 2016 19:52
سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کرفیو کے باوجود عوام نے پاکستان کے جشن آزادی کے حوالے سے ریلیاں نکالیں اور حق خود ارادیت کے لئے ریفرنڈم مارچ بھی کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی میں مسلسل 37 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے لیکن اس کے باوجود بڑی تعاد میں عوام سڑکوں پر نکلے اور اپنے حق خود ارادیت کے لئے ریفرنڈم مارچ کیا۔
مظاہرین نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور ترقی و خوشحالی کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا، ریاست میں مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی جب کہ بھارت نے احتجاجی جلوس اور ریلیاں روکنے کے لئے جنت نظیر وادی کے ہر گلی کوچے پر فوج کو تعینات کر رکھا ہے۔(جاری ہے)
حریت رہنماں نے بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔
حریت رہنماں کی جانب سے 15 اگست کو بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک آزادی کے نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں اور بھارتی بربریت کے نتیجے میں اب تک 75 افراد شہید اور 7 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.