خادم حرمین شریفین کی یوم آزادی پرپاکستانی قوم کو مبارک باد،پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعاؤ ں کا تحفہ

شاہ سلمان کی جانب سے صدر ممنون حسین کے نام بھیجے گئے برقی مراسلے میں پاکستان کی فلاح وبہبود اور اس کی دن دگنی رات چگنی ترقی کے لیے خصوصی دعا

اتوار 14 اگست 2016 19:52

خادم حرمین شریفین کی یوم آزادی پرپاکستانی قوم کو مبارک باد،پاکستان ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پرصدر پاکستان ممنون حسین کے نام بھیجے گئے ایک برقی مراسلے میں انہیں قوم دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔ تہینی پیغام میں سعودی فرمانروا نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد اور نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا ہے۔ پیغام میں پاکستان کی فلاح وبہبود اور اس کی دن دگنی رات چگنی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ہے۔