معاشی ترقی سے منفی سیاست ختم ہو جائے گی کیونکہ عوام منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر چکے ہیں، پاکستان ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ، پرائم سروس کے افتتاح سے مسافروں کو بہترین سہولتیں ملیں گی

وزیر اعظم نوا زشریف کی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 اگست 2016 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) وزیر اعظم نوا زشریف نے کہاہے کہ معاشی ترقی سے منفی سیاست ختم ہو جائے گی کیونکہ عوام منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیر اعظم نوا زشریف نے ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور پرائم سروس کے افتتاح سے مسافروں کو بہترین سہولتیں ملیں گی۔ پی آئی اے نے شاندار پریمئیر سروس شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی سے منفی سیاست ختم ہوجائے گی کیونکہ منفی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ عوام تخریب کاری کی نہیں تعمیر کی سیاست چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عوام ملک سے جہالت اور غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :