لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، ڈی جی ملٹری آپریشنز کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 اگست 2016 18:16

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، ڈی جی ملٹری آپریشنز کا بھارتی ہم منصب ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2016ء)ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی فوج نے یوم آزادی پر بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی چوکیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں نے راو لاکوٹ کے قریب نیزہ پیر سیکٹر میں سویلین آبادی پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارت کی جانب سے مارٹر اور آرٹلری سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

آئی ایس پر آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کا یہ سلسلہ رات دو بجے سے صبح ساڑھے آٹھ بجے تک جاری رہا، پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دے کر دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔