کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد کی جشن آزادی کے موقع پر یادگار شہداء پر حاضری

اتوار 14 اگست 2016 17:31

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء)کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے جشن آزادی کے موقع پر یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ یوم آزادی کے موقع پرسلامی کے بعد شہداء کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک فوج کے شہدا ء اور غازیوں کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دفاع وطن کے فریضے کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز رکھیں گے اور اپنے وطن اور ہم وطنوں کی سر بلندی کی منزلوں کی طرف گامزن رہیں گے۔بعد ازاں کور کمانڈرنے کتاب میلہ میں رکھی گئیں کتب کا معا ئنہ بھی کیا۔