وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سکولوں کے طلبا و طالبات اور خصوصی بچوں کے ساتھ مل کر ملی نغمے گائے

اتوار 14 اگست 2016 17:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حضوری باغ میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب کے دوران سکاؤٹس کے ساتھ مل کر حلف اٹھایا اور وہاں موجود بچوں اور بچیوں سے خصوصی شفقت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے تقریب کے اختتام پر سکولوں کے طلبا و طالبات اور خصوصی بچوں کے ساتھ مل کر ملی نغمے گائے اور ان سے ہاتھ ملایا اور انہیں پیار کیا۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کے ملی نغموں کو بہت پسند کیا۔ تقریب کے دوران بچوں نے کلام اقبالؒ اور ملی نغمے پیش کئے۔ وزیراعلیٰ اپنی نشست پر بیٹھے یہ ملی نغمے گنگناتے رہے۔ وزیراعلیٰ نے ’’یہ نغمہ گل و لالہ کا نہیں پابند‘‘ کے کلام اقبالؒ کو بہت پسند کیا۔

متعلقہ عنوان :