سرکاری ہسپتالوں میں یوم آزادی کی تقریبات

میو ہسپتال ، پی آئی سی ، لیڈی ایچی سن اور گو رنمنٹ شاہدرہ ہسپتال میں پرچم کشائی

اتوار 14 اگست 2016 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء یوم پاکستان کے موقع پر سر کاری ہسپتالوں میں بھی قومی پرچم کشائی کی پر وقار تقریبات منعقد کی گئیں جس میں ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے قومی جذبے کے ساتھ بھر پور شرکت کی ۔ اس موقع پر ملکی کی ترقی اور خوشحالی اور امن کے لیے دعائیں مانگی گئیں ۔میو ہسپتال میں قومی پرچم لہرا یا گیا اور پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کا ٹاگیا ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد کے علاوہ انتظامی ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے ۔تقریب میں تحریک پاکستان اور آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

لیڈی ایچی سن ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرثمینہ نصیر نے سٹاف کے ہمراہ پرچم کشائی کی، کیک کاٹا گیا اور سٹاف میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں چیف ایگزیکٹیو پرو فیسر ندیم حیات ملک ، ایم ایس ڈاکٹر دلدار احمد خان کے علاوہ ڈاکٹرز ،نرسز اور دیگر سٹاف نے بھر پور شرکت کی ۔

پرچم کشائی کے بعد سٹاف نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کیے ۔ دیگر ہسپتالوں کی طرح گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں بھی قومی پرچم لہرایا گیا اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئی ۔تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر امتیاز پرو یز،انتظامی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس نے شرکت کی ۔ تقریب میں تحریک پاکستان کے شہدا اور ضرب عضب میں قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :