ترقی کے دشمنوں کو عوام نے مسترد کر دیا ،اسی لیے یہ ملک دشمن قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہیں،آزادی خاص تحفہ ہے جس سے ہمارے اکابرین نے لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا، آج ہم پاکستان میں آزادی سے سانس لے رہے ہیں ،فلاحی ریاست بننا پاکستان کامقدر ہے ،ایسا معاشرہ تشکیل دینگے جہاں انصاف کی بالادستی ہو ،دشمن نے ہمیں دکھ دیا مگر وہ ہمارے لوگوں ،حوصلوں اورعزم کو متزلزل نہیں کرسکے

کمانڈسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا ایوب اسٹیڈیم ور قائد اعظم ریذیڈنسی میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

اتوار 14 اگست 2016 16:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء ) کمانڈسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ ترقی کے دشمنوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ،اسی لیے یہ ملک دشمن قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہیں،آزادی ایک بڑا خاص تحفہ ہے جس سے ہمارے اکابرین نے لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا آج ہم پاکستان میں آزادی سے سانس لے رہے ہیں ،فلاحی ریاست بننا پاکستان کامقدر ہے ،ایسا معاشرہ تشکیل دینگے جہاں انصاف کی بالادستی ہو ،دشمن نے ہمیں دکھ دیا مگر وہ ہمارے لوگوں ،حوصلوں اورعزم کو متزلزل نہیں کرسکے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ اور قائد اعظم ریذیڈنسی زیارت میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہاکہ شرپسند یاد رکھیں کہ پاک سرزمین پر انہیں برداشت نہیں کیا جائیگا۔عزم کرتے ہیں کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر زمین تنگ کر دیں گے، کمانڈرسدرن کمانڈ نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کوئٹہ کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔

کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ ترقی کے دشمنوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔اسی لیے یہ قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہو کہ نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہیں کمانڈر سدرن کمانڈ نے پہاڑوں پر جانے والے لوگوں کو ایک بارپھردعوت دی کہ وہ واپس آ کر صوبہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری سے خطے کے دیگرممالک بھی مستفید ہونگے ،دشمنوں کو پاکستان وجود کھٹکتا ہے ،دشمن نظریہ پاکستان کو دشکست نہیں دے سکتا،پہاڑوں پر جانیوالوں کو واپسی پر ویلکم کرینگے ،ایسا معاشرہ تشکیل دیناچاہتے ہیں جس میں سب کے حقوق برابر ہو،فلاحی ریاست بننا پاکستان کامقدر ہے ،ایسا معاشرہ تشکیل دینگے جہاں انصاف کی بالادستی ہو ،دشمنوں کے ہمدرد ہمارے لوگوں ،حوصلوں اورعزم کو شکست نہیں دے سکتے ،جنہوں نے بندوق اٹھائی ہے اگر وہ واپس آناچاہتے ہین تو آجائے پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی معاشی تجارت ہونے جارہی ہے ،دشمن نے دکھ ضرور دیا مگر ہمارے جذبے کو کم نہیں کرسکے ۔

پاک فوج ملک میں سیاسی اورمعاشی آزادی کیلئے برسرپیکار ہے ،آزادی ایک بڑا خاص تحفہ ہے ،ہمارے اکابرین نے پاکستان بنایا ہم آج یہاں آزادی سے سانس لے رہے ہیں ،لوگ یہ کہتے ہوئے شرماتے ہیں کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنناہے اس میں شرم کی کوئی بات نہیں ،ملک تیزی سے اسلامک ویلفیئر سٹیٹ بنے گا جس کافائدہ خطے کو ہوگا ،ملک کے اندر بھی لوگ بہکے ہوئے ہیں تاہم وہ لوگ نظریہ پاکستان کوشکست نہیں دے سکتے ،ہم انہیں کہتے ہیں کہ وہ قومی دھارے میں واپس آجائیں پاکستان کا دل بڑا ہے ہم انہیں ویلکم کرینگے ۔