بلاول بھٹو نے پارٹی قائدین کو (ن) لیگی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے فری ہینڈ دیدیا

کر پشن کیخلاف ملک بھر جلسے ‘جلسوس اور ریلیوں کے حوالے سے آئندہ ماہ میں حتمی فیصلے کیلئے مشاورت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ‘آئندہ چند روزمیں اراکین پار لیمنٹ سے بھی ملاقات کر یں گے‘ذرائع ‘کر پشن کیخلاف پیپلزپارٹی ہر فورم استعمال کر یگی ‘سینیٹرسعید غنی کی گفتگو

اتوار 14 اگست 2016 16:44

لاہور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے پارٹی قائدین کو (ن) لیگی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے فری ہینڈ دیدیا‘کر پشن کیخلاف ملک بھر جلسے ‘جلسوس اور ریلیوں کے حوالے سے آئندہ ماہ میں حتمی فیصلے کیلئے مشاورت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ‘آئندہ چند روزمیں اراکین پار لیمنٹ سے بھی ملاقات کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پیپلزپارٹی پر شدید تنقید کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے بھی (ن) لیگی حکومت کوٹف ٹائم دینے کا فیصلے کر تے ہوئے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے بھی رابطہ کیا ہے جن میں انکو قومی اسمبلی اور سینٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے فری ہینڈ دیدیا ہے جبکہ حکومت اور کر پشن کے خلاف لاہور سمیت پورے ملک میں احتجاجی جلسے ‘جلوس اور ریلیوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے جسکے لیے بلاول بھٹو نے پارٹی قائدین سے مشاورت سے آغاز کرد یا اس حوالے سے اراکین پار لیمنٹ سے بھی بلاول بھٹوملاقاتیں کر یں گے جس میں آئندہ کی حتمی حکمت عملی تیار کی جائیگی اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے بتایا ہے کہ حکومتی کر پشن او ر انکی ناکامیوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا اس کیلئے پار لیمنٹ سمیت جلسے ‘جلوس سمیت کسی بھی فورم کو استعمال کیا جا سکتا ہے اور بلاول بھٹو جو بھی فیصلہ کر یں گے پوری پارٹی انکے ساتھ کھڑی ہوگی اور عوام بھی پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں ۔