عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں، رانا ثنااللہ
2018 کے انتخابات میں عمران خان کی انتشار اور الزامات کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے گی، رانا ثنااللہ
اتوار 14 اگست 2016 16:37
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اگست ۔2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں دونوں حکومت کے دن گنتے رہتے ہیں۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان دنیا کے 2 ایسے سیاست دان ہیں جنہوں نے تماشے لگارکھے ہیں۔
عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں اور دونوں ہی اپنے اپنے ممالک میں حکومت کے دن گنتے رہتے ہیں۔(جاری ہے)
2018 کے الیکشن میں عمران خان کی انتشار اور دشنام طرازی کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف ایک جانب عدالتوں سے رجوع کرنے کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب سڑکوں پر تماشے کرتے ہیں۔
سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں صوبائی حکومت عدالت کے فیصلے کو قبول کرے گی۔پنجاب میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بچوں کے اغوا اور ان کی بازیابی کے حوالے سے تمام تفصیلات میڈیا کو بتائی ہیں گھر سے غائب ہونے والے زیادہ تر بچے گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں یا پھر گھر والوں کی سختی سے دلبرداشتہ ہوکر گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.