لاہور سے بغیر سفری دستاویزات پاکستان آنے والا بھارتی نوجوان گرفتار

پولیس نے اسلم کو کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا

اتوار 14 اگست 2016 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء) پولیس نے گڑھی شاہو میں ریلوے واشنگ ایریا سے ایک بھارتی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے جو مبینہ طور پر سفری دستاویزات کے بغیر سمجھوتہ ایکسپریس سے پاکستان پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس نے ایک بھارتی نوجوان کو ریلوے اسٹیشن کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ نوجوان اپنا نام محمداسلم اور والد کا نام رجب علی جب کہ خود کو یہنچندر پور گاوٴں کارہائشی بتاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسلم جمعرات کے دن سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچا تھا اوراسے جمعہ کی شام کو واشنگ ایریا گڑھی شاہو کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نوجوان کے قبضے سے چند روپے بھارتی کرنسی کے علاوہ کوئی اہم چیز برآمد نہیں ہوئی ہے. پولیس نے بھارتی نوجوان کو مزید تفتیش کے لیے کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا ہے.دوسری جانب متعلقہ حکام کی جانب سے اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ انتہائی سخت چیکنگ اور سیکیورٹی انتظامات کے باوجود یہ بھارتی نوجوان سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں کس طرح داخل ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :