پاکستان اور چین کی دوستی کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ،تہمینہ دولتانہ

دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و اقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے،لیگی رہنما

اتوار 14 اگست 2016 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اگست ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و اقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔پاکستان میں چین کے تعاون سے ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کی ٹھوس بنیاد رکھی جا چکی ہے۔

شہبازشریف کو دورہ چین انتہائی کامیاب رہا۔ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر کے منصوبوں کے معاہدے ہوئے اور صرف چند ماہ کے دوران ان معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے اور برق رفتاری سے کام جاری ہے۔چین کے ساتھ اس دیرینہ تعلق کو سود مند اقتصادی روابط میں تبدیل کرنے کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب ایک مربوط پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور چین کے ساتھ معاشی اور اقتصادی تعلقات کو مضبو ط سے مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر کی مشینری کو بھی اس حوالے سے متحرک کررکھا ہے۔اس ضمن میں پاکستان اور چین کے بزنس مینوں،صنعتکاروں،انویسٹرز اور سرمایہ کاروں کو دونوں ممالک میں موجود کاروبار کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لئے لاہور میں پاکستان چائنہ بزنس اپرچونٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جو بہت کامیاب رہی ۔شہبازشریف کا حالیہ دورہ چین دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا

متعلقہ عنوان :