پاکستان ہندو کونسل نے 2 مندروں کی تحویل کی میئر اسلام آباد سے اپیل کر دی

اتوار 14 اگست 2016 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اگست ۔2016ء) پاکستان ہندو کونسل نے باضابطہ طور پر میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو مندروں کی حوالگی کی اپیل کی ہے جو سید پور گاؤں اور راول جھیل میں واقع ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان ہندو کونسل کے دو رکنی وفد جس کی قیادت ڈاکٹر رمیش کمار و انکوانی کر رہے تھے نے انصر عزیز سے ملاقات کی اور انہیں یاد دہانی کروائی کہ وزیر اعظم نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ ہندو مذہبی مقامات ان کی کمیونٹی کو واپس لٹائیں جائیں واضح رہے کہ سیدپور مندر سی ڈی اے کی تحویل میں جبکہ راول لیک مندر پنجاب محکمہ آبپاشی کے قبضے میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :