Live Updates

عمران پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں ٗ دونوں حکومت کے دن گنتے رہتے ہیں ٗرانا ثناء اﷲ

2018 کے الیکشن میں عمران خان کی انتشار اور دشنام طرازی کی سیاست ختم ہوجائے گی ٗصوبائی وزیر قانون کا تقرب سے خطاب

اتوار 14 اگست 2016 15:30

عمران پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااﷲ نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں دونوں حکومت کے دن گنتے رہتے ہیں۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان دنیا کے 2 ایسے سیاست دان ہیں جنہوں نے تماشے لگارکھے ہیں۔

عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں اور دونوں ہی اپنے اپنے ممالک میں حکومت کے دن گنتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

2018 کے الیکشن میں عمران خان کی انتشار اور دشنام طرازی کی سیاست ختم ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف ایک جانب عدالتوں سے رجوع کرنے کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب سڑکوں پر تماشے کرتے ہیں ٗسانحہ ماڈل ٹاؤن میں صوبائی حکومت عدالت کے فیصلے کو قبول کرے گی۔

پنجاب میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ بچوں کے اغوا اور ان کی بازیابی کے حوالے سے تمام تفصیلات میڈیا کو بتائی ہیں گھر سے غائب ہونے والے زیادہ تر بچے گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں یا پھر گھر والوں کی سختی سے دلبرداشتہ ہوکر گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات