وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے افتتاح کے بعد طیارے کے اندر جا کر دی گئی سہولتوں کا از خود معائنہ کیا ٗبریفنگ دی گئی ہیتھرو ایئرپورٹ سے بزنس کلاس میں سفر کرنے اور مسافروں کو25 کلومیٹر تک لیموزین گاڑی کی سہولت دی جائیگی وزیر اعظم کی مسافر وں سے بات چیت ٗ مسافروں نے نواز شریف کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنائیں

اتوار 14 اگست 2016 15:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کردیا ہے۔ اتوار کو وزیراعظم محمد نواز شریف کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس پریمیئر سروس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وفاقی وزراء سینیٹر اسحاق ڈار،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید، مشاہد اﷲ خان، پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے سربراہان سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے افتتاح کے بعد طیارے کے اندر جا کر دی گئی سہولتوں کا از خود معائنہ کیا۔ اس پریمیئر سروس کیلئے اے 330 جدید ہوائی جہاز سری لنکا سے ویٹ لیز پرحاصل کئے گئے ہیں۔ اس سروس کے ذریعہ پی آئی اے کی عظمت رفتہ بحال کرنے کی ایک کوشش کی گئی ٗ ان جہازوں کے عملہ کو سری لنکا میں تربیت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فضائی میزبانوں کے لباس تبدیل کرنے اور کھانوں کے معیار کو بہتربنایا گیا ہے ٗاس سروس کے تحت ہیتھرو ایئرپورٹ سے بزنس کلاس میں سفر کرنے اور مسافروں کو25 کلومیٹر تک لیموزین گاڑی کی سہولت دی جائے گی۔

اس طیارے کی ہر نشست پر ایل سی ڈی نصب ہے۔ وائی فائی کی سہولت موجود ہوگی ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پہلی پروازکے مسافروں سے اس سروس کے بارے میں بات چیت بھی کی مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔