دنیا پور ٗ نوکری سے نکالنے کی رنجش ٗ جشن آزادی کے موقع پر ملازم کی مالک پر فائرنگ ٗ دو افراد جاں بحق ٗ بچہ زخمی

قاتل نے پکڑے جانے کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی ٗپولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی

اتوار 14 اگست 2016 15:29

دنیا پور ٗ نوکری سے نکالنے کی رنجش ٗ جشن آزادی کے موقع پر ملازم کی مالک ..

دنیا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء) نوکری سے نکالنے کی رنجش پر جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر ملازم نے مالک پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مالک اور تقریب میں شریک بارہ سالہ بچہ جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا ٗ قاتل نے پکڑے جانے کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی ، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 384 ڈبلیو بی کے رہائشی معروف سماجی و سیاسی کارکن و رجب فاؤنڈیشن کے بانی ملک محمد سلیم رجب اپنی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اتوار کو چک نمبر 384ڈبلیو بی میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں شریک تھے کہ اس دوران اس کے سابق ملازم محمد ندیم ولد محمد اقبال اعوان سکنہ چک نمبر 384ڈبلیو بی نے ملک سلیم رجب پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملک سلیم رجب، بارہ سالہ عرفان کھوکھر ولد اﷲ یار کھوکھر ،دس سالہ جہانزیب ولد محمد صدیق اعوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال ملتان لے جایاگیاجہاں ملک سلیم رجب اور محمد عرفان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ٗ جہانزیب کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان داخل کرا دیا گیا ادھر ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو کر ایک قریبی مدرسہ میں چھپ گیا تاہم اہل علاقہ نے مدرسے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا تو ملزم نے پکڑے جانے کے خوف سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ ملزم ندیم جو ملک سلیم رجب کے پاس ملازم تھا جسے کچھ عرصہ قبل ملازمت سے فارغ کر دیا گیا جس کا اسے شدید رنج تھا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لودھراں ا سد سرفرازخان، ڈی ایس پی دنیاپور نعیم شاہد اور ایس ایچ او تھانہ جلہ آرائیں میاں سلیم پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

متعلقہ عنوان :