وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے ) نے جشنِ آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کے لئے آزادی ٹورسٹ ٹرین چلائی

اتوار 14 اگست 2016 15:24

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اگست ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے ) نے جشنِ آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کے لئے آزادی ٹورسٹ ٹرین چلائی جس سے اسلام آباد کے سیاح مخظوظ ہوئے۔سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات و ممبر فنانس ثناء اللہ امان نے13اگست کو آزادی ٹورسٹ ٹرین کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد کو بھر پور طریقے سے سجایا اور اس موقع پر محتلف ثقافتی اور سپورٹس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی ٹورسٹ ٹرین سے اسلام آباد کے ٹورسٹ کو خوبصورت مقامات دیکھنے کا موقع ملے گا۔ٹورسٹ ٹرین روز اینڈ جاسمین گارڈن سے فیصل مسجد،چڑیا گھر اور لیک ویو پارک اسلام آباد کے سیاحوں کو لے گیا۔ ثناء اللہ امان نے کہا کہ ٹورسٹ ٹرین میں13اور14اگست کو سیاحوں نے مفت سیر کی جبکہ15اگست سے ٹورسٹ ٹرین میں اسلام آباد کے سیاحوں سے ٹکٹ وصول کی جائے گی۔