Live Updates

رانا ثناء اﷲ خان نے عمران خان کو پاکستان کا ’’ڈونلڈ ٹرمپ‘‘قرار دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ امر یکا کے عمران خان ہیں دونوں افراد ہر روز عجیب تماشہ کرتے ہیں ’2018کے عام انتخابات میں عمران خان کی انتشار کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جا ئیگی ‘شیخ رشید اور طاہر القادری جیسے لوگوں کو کوئی مستقبل نہیں ،حکومت آئینی مدت پوری کر یگی ‘نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملددرآمد ہو رہا ہے ‘دہشت گردی کے خلاف حکومت اور دفاعی ادارے متحد ہیں ،پنجاب میں جہاں بھی ضرورت ہوگی، دہشتگردوں کے خلاف کاروائی اور آپر یشن کیا جا ئیگا ‘ عمران خان ہر روز حکومت کے دن گنتے اور حکومت کے خاتمے کی باتیں کرتے ہیں،صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اﷲ خان کی گفتگو

اتوار 14 اگست 2016 15:22

لاہور/فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خان نے عمران خان کو پاکستان کا ’’ڈونلڈ ٹرمپ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امر یکا کے عمران خان ہیں دونوں افراد ہر روز عجیب تماشہ کرتے ہیں ’2018کے عام انتخابات میں عمران خان کی انتشار کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جا ئیگی ‘شیخ رشید اور طاہر القادری جیسے لوگوں کو کوئی مستقبل نہیں حکومت آئینی مدت پوری کر یگی ‘نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملددرآمد ہو رہا ہے ‘دہشت گردی کے خلاف حکومت اور دفاعی ادارے متحد ہیں پنجاب میں جہاں بھی ضرورت ہوگی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اور آپر یشن کیا جا ئیگا ۔

اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ عمران خان ہر روز حکومت کے دن گنتے اور حکومت کے خاتمے کی باتیں کرتے ہیں اور انکے ساتھ شیخ رشید بھی روز قوم سے جھوٹ بولتے ہیں مگر دونوں کی انتشار اور فساد کی سیاست کو عوام مستر دکر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان دھر نوں کی سیاست سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورے نہیں ہوں گے اور نہ صرف (ن) لیگ کی موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ2018کے عام انتخابات میں بھی (ن) لیگ کا میاب اور تحر یک انصاف کا مزید صفایا ہو جا ئیگا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور امر یکی ڈونلڈ ٹر مپ میں کوئی فرق نہیں دونوں فساد اور انتشار کی سیاست کر کے ہر روز عجیب تماشے کرتے ہیں اور دونوں کا عوام انتخابات میں ایک جیسا ہی حشر کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل ہو رہا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جا تا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات