شر یف برادران جمہو ریت نہیں کرپشن بچانا چاہتے ہیں‘ سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن

انکے تمام ٹوپی ڈرامے ناکام ہوں گے ‘ملک میں جتنی کر پشن آج ہو رہی ہے وہ دنیامیں ایک ریکارڈ ہے‘پانامہ لیکس پر پار لیمانی ٹی اوآرز کمیٹی اپنی موت مر چکی ہے ،ہمیں (ن) لیگ کے ٹی اوآرز قبول نہیں ‘کر پشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر ایک ہو سکتی ہے ہم بھی میدان میں آنے کیلئے تیار ہیں‘حکمرانوں کو اپنی کر پشن اور لوٹ ما ر کا حساب دینا ہوگا انکو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے‘ انٹر ویو

اتوار 14 اگست 2016 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شر یف برادران جمہو ریت نہیں کرپشن بچانا چاہتے ہیں انکے تمام ٹوپی ڈرامے ناکام ہوں گے ‘ملک میں جتنی کر پشن آج ہو رہی ہے وہ دنیامیں ایک ریکارڈ ہے‘پانامہ لیکس پر پار لیمانی ٹی اوآرز کمیٹی اپنی موت مر چکی ہے ہمیں (ن) لیگ کے ٹی اوآرز قبول نہیں ‘کر پشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر ایک ہو سکتی ہے ہم بھی میدان میں آنے کیلئے تیار ہیں‘حکمرانوں کو اپنی کر پشن اور لوٹ ما ر کا حساب دینا ہوگا انکو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کر پشن کیخلاف کسی بھی حدتک جا سکتی ہے کیونکہ ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کر پشن کا خاتمہ کیا جائے اور شر یف براداران پانامہ لیکس میں سامنے آنیوالی کر پشن کا حساب دیں مگر (ن) لیگ پانامہ لیکس کی کر پشن کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں وہ کسی صورت کا میاب نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پار لیمنٹ میں کر پشن کے خلاف اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہیں اور مستقبل میں کر پشن کے کیخلاف بھی تمام اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر ایک ہو سکتی ۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ کے ٹی اوآرزکسی صورت قابل قبول نہیں ۔