پاکستان کا مستقبل تابناک ہے،مایوسیوں کی بجائے امید کا دامن تھام کر آگے بڑھنا ہوگا، احسن اقبال

اتوار 14 اگست 2016 15:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے،مایوسیوں کے بجائے امید کا دامن تھام کر آگے بڑھنا ہوگا اور بہترین حکمت عملی اور جدت کی راہ اپنانا ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 14اگست خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا پیغام دیتا ہے اور قوم کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مایوسیوں کے بجائے امید کا دامن تھام کر آگے بڑھنا ہوگا اور بہترین حکمت عملی اور جدت کی راہ اپنانا ہوگی،ہماری نئی نسل باشعور اور اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :