کوئٹہ:ہمارے دشمن نےہم پر پیچھے سے وار کیا: نواب ثناء اللہ زہری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 اگست 2016 14:33

کوئٹہ:(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست 2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے دشمن نےہم پر پیچھے سے وار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کے چپے چپے میں سادگی سے یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھےشہیدوں کے لواحقین کےکرب کااندازہ ہے کیوکہ میں خود بھی ایک شہید کا باپ ،بھائی اور چچا ہوں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑنااگر ایسا کیا تو یہ شہیدوں کے لہو سے غداری ہو گی ۔