لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سے افغانستان میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کے عملے کی ملاقات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 اگست 2016 14:17

لاہور:(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست 2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب سےافغانستان میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کے عملے نے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ نے پائلٹس آپ کی بحفاظت واپسی نے آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دیں ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ نے مشکل حالات میں بھی ہمت نہ ہاری اور حوصلے سے کام لیا۔ انہوں نے کہا ہیلی کاپٹر پائلٹ اور عملے کی واپسی معجزے سے کم نہیں ہے ۔ جبکہ ہیلی کاپٹر کے پائلٹس اور عملے نے کہا کہ ہماری واپسی میں حکومت کا بڑا کردار ہے ۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ہمارے اہلخانہ سے ملاقات کر کے ان کا حوصلہ بڑھایا ۔