چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع

سی پیک روٹ پر تقریباً 1.25 ملین کنٹینرز کی آمدورفت سے سالانہ 30 تا 40 ارب ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں پیدا ہوں گی

اتوار 14 اگست 2016 14:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کی تکمیل سے خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور ایک سال کے دوران سی پیک روٹ پر تقریباً 1.25 ملین کنٹینرز کی آمدورفت سے سالانہ 30 تا 40 ارب ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔

(جاری ہے)

مالیاتی تجزیہ کار مبشر بشیر کے مطابق سی پیک کی تکمیل سے چین سمیت خطے کے دیگر ممالک میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے پیش نظر کئی مقامی بینک دوسرے ممالک اور بالخصوص چین میں ا پنی برانچز کے قیام کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بینک ‘ حبیب بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان سمیت دیگر کئی ملکی بینک دوسرے ممالک میں اپنے کاروبار کے آغاز کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ مقامی وغیر ملکی تاجروں کو بینکاری کی سہولیات فراہم کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے سالانہ 12 لاکھ کے قریب کنٹینرز کی آمدورفت متوقع ہے جس سے 30 تا 40 ارب ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں پیدا ہوں گی جو نہ صرف ملکی معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ اس سے خطے کی ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :