یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز

وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی

اتوار 14 اگست 2016 13:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اگست ۔2016ء) یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کااغٓازکیاگیا۔وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی اس موقع پر قوم نے ہرقیمت پرملک کادفاع کرنیکاعزم کیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31توپوں کی سلامی دی گئی۔ ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈربریگیڈیئرعرفان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں 21توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر فضاتکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی۔یوم آزادی کیموقع پرپشاور میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم آزادی پرتوپوں کی سلامی کی یہ تقریب کینٹ کے کمپانڈواسٹیڈیم میں کی گئی۔ کراچی میں بھی دن کاآغاز 21 توپوں کی سلامتی سے کیا گیا اور کوئٹہ میں بھی یوم آزادی پر کینٹ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی

متعلقہ عنوان :