کوئٹہ: قائداعظم ریذیڈنسی زیارت میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 اگست 2016 13:33

کوئٹہ:(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست 2016ء ) قائداعظم ریذیڈنسی زیارت میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری مہمان خصوصی تھے ۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی تقریب میں شریک تھے ۔ صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور قبائلی و سیاسی عمائدین نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں ۔ :پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم مل کر اس مشکل وقت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قربانیاں دینے والے شہدا کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ہم دہشتگردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،