گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی

یوم آزادی پر عشرت العباد خان اور مراد علی شاہ نے کابینہ کے ارکان کے ساتھ مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

اتوار 14 اگست 2016 13:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء) یوم آزادی پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ کراچی میں یوم آزادی پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ تمام لوگوں کو یوم آزادی مبارک ہو ، قوم کے چہروں پر یوم آزادی کی خوشی اور ولولہ ہے۔ ایک ہفتے سے لوگوں کی مسکراہٹ گواہی دے رہی ہے کہ تمام مسائل پر قابو پالیں گے۔ قائد اعظم کے ویژن کو آگے لے کر چلیں گے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ بڑی خوشی ہے کہ 2016 کی جشن آزادی مل کر منا رہے ہیں۔ خوشی ہے کہ گورنر کیساتھ مزار قائد پر حاضری دینے کی سعادت ملی۔ آزادی کے دن قائد اعظم اور قربانی دینے والوں کو یاد کرنا ضروری ہے۔ بزرگوں کی قربانیوں سے پاکستان حاصل ہوا ہے۔ تمام لوگوں کو ساتھ ملا کر چلیں گے۔ بزرگوں کی قربانیوں سے پاکستان حاصل ہوا ہے۔