احتساب کی بات وہ کرتے ہیں جوخود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں،شہازشریف

جن کے دائیں بائیں کرپشن میں لتھڑے لوگ کھڑے ہیں، پاکستان کی ایٹمی قوت میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو پاؤں تلے کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، قائداعظم کی قیادت میں پوری قوم متحدتھی،آج ہر کسی نے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے،4مارشل لاؤں نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کابادشاہی مسجد کے سامنے حضوری باغ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

اتوار 14 اگست 2016 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج احتساب کی بات وہ کرتے ہیں،جوخود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں یا جن کے دائیں بائیں کرپشن میں لتھڑے لوگ کھڑے ہیں، پاکستان کی ایٹمی قوت میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو پاؤں تلے کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، قائداعظم کی قیادت میں پوری قوم متحدتھی،آج ہر کسی نے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے،4مارشل لاؤں نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا ۔

وہ بادشاہی مسجد کے سامنے حضوری باغ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہے کہ قائداعظم کی قیادت میں پوری قوم متحدتھی،آج ہر کسی نے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے،4مارشل لاؤں نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پرچم کشائی کی ،ننھے بچوں کے قومی ترانوں نے لہو کو گرما دیا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ قوم تقسیم در تقسیم ہو چکی ہے ،یہ قائداوراقبال کا پاکستان نہیں لیکن ناامیدی کی گنجائش نہیں،سفارش،پیسہ، دھونس، اوردھاندلی ختم کرنا ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ 4مارشل لاؤں نے ملک کو برباد کرکے رکھ دیا۔شہبازشریف نے کہاکہ آج احتساب کی بات وہ کرتے ہیں،جوخود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں یا جن کے دائیں بائیں کرپشن میں لتھڑے لوگ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ پاکستان کی ایٹمی قوت میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو پاؤں تلے کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستان مضبوط ہوتا تو ہندوستان کی مجال نہیں تھی کہ کشمیریوں پر ظلم ڈھاتا۔