اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پی آئی اے پریمیئر سروس کا افتتاح کر دیا

اتوار 14 اگست 2016 13:14


اسلام آباد:(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست 2016ء ) پی آئی اے پریمیئر سروس کےا فتتاح کی تقریب منعقد ہوئی ۔ وزیراعظم نواز شریف نے پی آئی اے پریمیئر سروس کا افتتاح کر دیا۔ تقریب میں پی آئی اے اور سری لنکن ایئرلائن کے حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے پی آئی اے پریمیئر سروس پر اطمینان کا اظہار کیا . پریمیئر سروس کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگی ۔ پریمیئرسروس کے لیے طیارے سری لنکا سے ویٹ لیز پر لیے گئے ۔ پریمیئر سروس کے طیاروں میں ہر نشست پر ایل ای ڈی لگی ہے۔ پریمیئر سروس کے مسافر لندن میں 25 کلو میٹر مفت لیموزین استعمال کرسکیں گے۔