قیا م پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیے ہر بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی‘ ایم ڈی پیف

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کو تعلیم جیسا بنیادی حق دلواکر تعلیم یافتہ معاشرہ کی بنیاد رکھ دی ہے ‘طارق محمود

اتوار 14 اگست 2016 13:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء) قیا م پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیے ہر بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی، اس حوالے سے یہ بات اہم ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کو تعلیم جیسا بنیادی حق دلواکر تعلیم یافتہ معاشرہ کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ یہ با ت ایم ڈی پیف طارق محمود نے اپنے دفتر میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہی ۔

تقریب میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹرز ،پروگرام ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ طارق محمود نے کہا کہ تعلیم پاکستان کی خوبصورت پہچان ہے ۔ تعلیم کو بنیاد بنا کر ہم اسلامی فلاحی ریاست کی منزل جلد حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے یہ بات اہم ہے کہ ہم اسی بات کا تہیہ کر لیں کہ کو ئی بچہ سکول سے باہر نہیں رہے گا ۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مختلف علاقوں کے مخصوص سماجی و ثقافتی پس منظر کے تناظر میں پارٹنر سکولوں کے اشتراک سے مفت تعلیم کے منصوبے اس طرح ترتیب دیئے ہیں جن سے ان علاقوں کی تعلیمی پسماندگی ختم کرنے میں مدد ملی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی پر ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ تعلیم حاصل کرکے اپنے مادر وطن کو عظیم تر بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ قبل ازیں ایم ڈی پیف طارق محمود نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی وترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :