اسلام آباد:صدرمملکت کا یوم آزادی پر ملکی اورغیرملکی شخصیات کوسول اعزازات دینے کا اعلان

اتوار 14 اگست 2016 12:59


اسلام آباد: (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست 2016ء ) صدرمملکت نے یوم آزادی پر ملکی اورغیرملکی شخصیات کوسول اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اعزازات 23 مارچ 2017 کو یوم پاکستان پر مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے پر دیےجائیں گے ۔ 7 شخصیات کو تمغہ پاکستان ،5 کو تمغہ شجاعت بعد از مرگ دیئے جائیں گے ۔49 شخصیات کو تمغہ حسن کارکردگی اور1 کو ستارہ خدمت دیا جائے گا۔ اعزازات میں ایک ہلال شجاعت اور تین ہلال امتیاز دیے جانے کا اعلان کیا گیا ۔