لاہورہائیکورٹ میں یوم آزادی سے متعلق تقریب کا انعقاد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 اگست 2016 12:38

لاہور:(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست 2016ء ) لاہورہائیکورٹ میں یوم آزادی سے متعلق تقریب کا انعقاد ہوا ۔ تقریب سے چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس منصورعلی شاہ نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی سے زیادہ خوشی کا دن اور کوئی نہیں ہو سکتا لیکن لمحہ فکریہ یہ ہے کہ ہم نے اس ملک کو اب تک کیا دیا ہے ۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ عدالتوں کو چاہئے کہ مقدمات کے جلد فیصلے کر کے عوام کو آزادی کا تحفہ دیں ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس منصورعلی شاہ نے خطاب میں کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کی ہرممکن مدد کو تیار ہیں جبکہ تقریب میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی یاد میں فاتحہ خوانی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔