ملتان : یوم آزادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،

بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ،ملزم کی خودکشی

اتوار 14 اگست 2016 12:22

ملتان :(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست 2016ء ) یوم آزادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم نے خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بستی ملوک میں یوم آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک بچہ عرفان اور ایک شخص سلیم رجب اعوان زخمی ہو گئے اور نشترہسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنیوالے ملزم ندیم نے بھی خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔