مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹا

و ہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر میں ایک عظیم ریاست بن کر ابھرے گا‘ تقریب سے خطاب

اتوار 14 اگست 2016 12:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ یوم آزادی کی خوشی کے موقع پر کیک کاٹا۔اس موقع پر بزرگ شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔قبل ازیں تمام حا ضر ین نے قومی پرچم کو لہرایا اور یکسو ہو کر قومی ترانہ ہم آواز ہو کر گایا ۔مشیر وزیر اعلیٰ رانا محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے و ہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر میں ایک عظیم ریاست بن کر ابھرے گا۔

(جاری ہے)

ہمارے دشمنوں کو پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے جس کی بنا پر وہ آئے دن کوئی نہ کو ئی کر ائسس پیدا کرتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سطح پر استحکام آ رہا ہے۔جس کی بنا پر پاکستان کی معیشت مضبوط تر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حصول کے سلسلے میں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو کبھی را ئیگاں نہیں جانے دیں گے اپنے بچوں کو بھی ان کی قربانیوں بارے آگاہی دیتے رہیں گے۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے وطن پر کبھی آنچ نہ آنے دیں گے ا ور اس کے دشمنوں کو ہر محاذ پر عبرت ناک شکست دیں گے۔