حکومت دہشتگردی اور بیروز گاری سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے‘ اسپیکر پنجاب اسمبلی
تنقید برائے تنقید کی سیاست درست نہیں ، منفی رویے جمہوریت اور ملکی استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں‘ رانا اقبال کاپرچم کشائی کے بعد تقریب سے خطاب
اتوار 14 اگست 2016 12:14
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمدا قبال خاں نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی اور بیروز گاری سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے،تنقید برائے تنقید کی سیاست درست نہیں ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں پر حکومت کی تعریف بھی کرنی چاہیے ، منفی رویے جمہوریت اور ملکی استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں ، پاکستان وسائل سے مالامال ہے ہمیں ان وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرچم کشائی کی پروقار تقریب اسمبلی سیکرٹریٹ کے احاطہ میں منعقد کی گئی ۔ بعدازاں سپیکر نے کیفے ٹیریامیں اسمبلی سٹاف سے خطاب کیا۔ صبح 8:58 منٹ پر سائرن بجایا گیا۔(جاری ہے)
9بجے پنجاب اسمبلی کی عمارت پر اسپیکر رانا محمد اقبال خاں نے پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔
اس موقع پرا سپیکر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہم وطن عزیز کے حصول کے لیے اپنے آباؤ اجداد کی پیش کردہ قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ ملکی ترقی و استحکام کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ معاشی انصاف کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ملکی مفاد کے خلاف کار فرما ہاتھوں کو اتفاق و اتحاد کی قوت سے روکنا ہوگا۔ ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں دہشت گردی کا سانحہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔ہم سب کو دہشت گردعناصر کی نشاندہی کرنی چاہیے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ نے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا ۔ وطن عزیز نظریاتی بنیادوں پر معرض وجود میں آیا ۔ آج کے دن ہمیں اپنی ناکامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینا چاہیے تاکہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں ، زندہ قومیں اپنی فتح کے یاد گار لمحات بے حد پر جوش طریقے سے مناتی ہیں ۔ بطور پاکستانی ہمیں اپنا یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانا چاہیے۔ اس کے لیے ہمیں بھائی چارے کی فضاء قائم کرناہوگی۔ آج پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کے مطابق بھرپور محنت کرنی ہو گی تاکہ عالمی سطح پر پاکستان عزت ووقار کی علامت بن سکے۔انہوں نے کہا کہ وطن کی سا لمیت کے لیے ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہیئے اور ملکی تعمیر و ترقی میں ملت کا ہر فرد کردار ادا کرے۔ تقریب کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.