حکمران جو مرضی کر لیں پانامہ لیکس کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا ‘ اعتزاز احسن
نثار حکومت کا حصہ ہیں ، میرے پاس ایل پی جی کا غیر قانونی کوٹہ ہے تو منسوخ کیوں نہیں کرتے؟ ‘ انٹر ویو میں گفتگو
اتوار 14 اگست 2016 12:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار گیس والے غبارے سے بھی ہلکے ہیں ، اگر پیپلز پارٹی کی کسی شخصیت نے ڈاکٹر عاصم اور ایان علی سے متعلق حکومت کو کوئی پیغام دیا ہے تو اس کا نام بتایا جائے ،چوہدری نثار حکومت میں ہیں ،میرے پاس اگر ایل پی جی کا غیر قانونی کوٹہ ہے تو منسوخ کیوں نہیں کرتے؟،حکومت پانامہ لیکس سے خوفزدہ ہے لیکن یہ معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا ۔
ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے بارے بہت پہلے بات کر چکی ہے ۔پنجاب میں کوئی آپریشن نہیں ہو گا اور نہ ہی دکھائی دے رہا ہے ، کیا رینجرز نے ایل ڈی اے کی کرپشن کی فائلیں اٹھائی ہیں ، کا لعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والوں پر ہا تھ ڈالا گیا ہے؟ ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب ایک تجویز تھی جو اب ٹارگٹ پر ہے ، نیشنل ایکشن پلان آپریشن ضرب عضب کیلئے ماحول بنا نے کیلئے تھا۔
پنجاب میں کالعدم تنظیمیں آزادی سے کا م کر رہی ہیں ۔ چوہدری نثار کو اپنی ناکامی اور کارکردگی پر بات کرنی چاہیے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بے وقوف ہی چوہدری نثار کے پاس پیپلزپارٹی کا پیغام لے کر جائے گا،چوہدری نثار نے بیان سے متعلق بنا وٹی بات کی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین اور ایان علی کے حوالے سے کو ن سی شخصیت نے پیغام دیا ، چوہدری نثار اس کا نام بتائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بھی حکومت سے ایل پی جی کا کو ٹہ لیا ہے تو منسوخ کردیں ، چوہدری نثار کے پا س ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے سامنے اعتزاز کا نام لیا جائے تو وہ بوکھلاجاتے ہیں ، انکی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ شریف برادران اور چوہدری نثار سے زیا دہ ٹیکس دیتا ہو ں ، حکومت نے اپنے اب تک کے دور حکومت میں کیا کام کیا ہے ؟وزیر اعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کی ذہنیت ایک جیسی ہے ،چوہدری نثار اپو زیشن کو ناراض کر تے ہیں تو میاں صاحب منا لیتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.