ایکس کیڈرعدالتوں کی بھی نگرانی شروع کر دی ،زیر التواء مقدمات کا جائزہ لیا جارہا ہے‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
جن ڈویژنوں میں صارف ، انسداد دہشتگردی ، اینٹی کرپشن ، بنکنگ ، لیبر کورٹس نہیں وہاں یہ عدالتیں قائم کی جائیں گی جسٹس سید منصور علی شاہ کا پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب ،سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی ،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
اتوار 14 اگست 2016 12:13
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ میں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی سادہ و پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ فاضل چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدالت عالیہ کی عمارت پر قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار سمیت دیگر فاضل جج صاحبان،عدالت عالیہ کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے،اس موقع پر فاضل چیف جسٹس نے پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے پیش کئے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے، ہم اس کیلئے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو سلام پیش کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ خوشی کا دن اور کوئی نہیں ہے لیکن لمحہ فکریہ ہے کہ ہم نے اس ملک کو اب تک کیا دیا ہے اور کیا دے سکتے ہیں۔(جاری ہے)
چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ پنجاب کی عدلیہ کا سربراہ ہونے کے ناطے تمام فاضل جج صاحبان کے ساتھ مل کرعہد کیا ہے کہ جلد از جلد انصاف کی فراہمی کی یقینی بنائیں گے، دن رات محنت کر کے قانونی طریقے سے مقدمات نمٹائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک بیان نہیں بلکہ یوم آزادی پر اپنے وطن سے وعدہ ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے کام پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ میں تمام مقدمات کا فزیکل آڈٹ کروایا گیا ہے اور ہم ضلعی عدلیہ کو سلیوٹ کرتے ہیں جنہوں نے گرمیوں کی چھٹیوں کو منسوخ کر کے یہ کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ججز جلد انصاف مہیا کر کے عوام کو آزادی کا تحفہ دیں۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت عالیہ نے ایکس کیڈرعدالتوں کی بھی نگرانی شروع کر دی ہے اور ان عدالتوں میں بھی زیر التواء مقدمات کا جائزہ لیا جارہا ہے، جن ڈویژنوں میں صارف عدالتیں، انسداد دہشت گردی عدالتیں، اینٹی کرپشن کورٹس، بنکنگ کورٹس، لیبر کورٹس وغیر ہ نہیں ہیں وہاں بھی یہ عدالتیں قائم کی جائیں گی۔فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نچلی سطح کی عدالتوں میں بہترین انصاف مہیاکیا جائے گا، یہ ہمارا مقصد اورویژن ہے۔ستمبر میں نیا کیس مینجمنٹ پلان لایا جارہا ہے، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال اور گوجرانوالہ ڈویژنوں کے مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی بنچ تشکیل دیئے جائیں گے۔ فاضل چیف جسٹس نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر چلنے کی کوشش کریں، ایمان ، اتحاد اور تنظیم کو اپنائیں، ہم نے اس ادارے کی بہترین اور مضبوطی کیلئے کام کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے ایڈہاک ازم اور پرچی سسٹم کا خاتمہ ناگزیر ہے، میرٹ ، میرٹ اور صرف میرٹ ہماری اولین ترجیح ہوگی، آج کے دن ہمارا وعدہ ہے کہ پنجاب کی عدلیہ کو شفاف اور مثالی بنائیں گے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ وکلاء عدالتی نظام کا اہم جزو ہیں، جن کے بغیر نظام انصاف نہیں چل سکتا، وکلاء سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے شانہ بشانہ چلیں، عدالتیں بند کرنے سے نہیں عدالتیں چلانے سے کام چلے گا، آزادی کے دن عہد کریں سائلین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ جمع کر رہے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب کی عدلیہ بلوچستان کے شانہ بشانہ ہے۔ سانحہ کوئٹہ کے باعث پرچم کشائی کی تقریب سادگی سے منائی گئی،چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے اپنے خطاب سے قبل سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے وکلاء، میڈیا نمائندوں اور دیگر افراد کیلئے فاتحہ خوانی کروائی اور شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، تقریب کے اختتام پر ملکی سلامی و ترقی اور اس ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.