اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ، صدر اور وزیر اعظم، وفاقی کابینہ ، اراکین پارلیمنٹ اور مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 اگست 2016 10:03

اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ، صدر اور وزیر اعظم، وفاقی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، مسلح افواج کے سربراہان اور اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ آج کے دن ہم سب کو اس دعا میں شریک ہونا ہوگا کہ ہمارا قومی پرچم اسی شان و شوکت سے سربلند رہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ہونے والے سانحے نے ہمیں غمزدہ کردیا ، پوری قوم کے دل غم سے چھلنی ہیں ، غمزدہ خاندان کے افراد مایوس نہ ہوں ، ہم ان کے اہلخانہ کے لہو کا حساب لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کامیابی کی جانب گامزن ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کا قلع قمع کر دیا ۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ میں قوم سے امید کرتا ہوں کہ وہ اس ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :