کوئٹہ ‘سول ہسپتال دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ‘شہداء کی تعداد 74 ہو گئی

ہفتہ 13 اگست 2016 20:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ سول ہسپتال دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی تعداد 74 ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 8 اگست کو سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے قریب ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی فیض اﷲ ایڈووکیٹ جو سی ایم ایچ میں زیر علاج تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد سانحہ سول ہسپتال کے شہداء کی تعداد 74ہوگئی جبکہ دوسری جانب 77 سے زائد زخمی کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتاہی جا رہی ہے۔ وکلاء کی جانب سے تاحال احتجاج اور تحفظ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔