چینی ماہی گیر کشتی کے غرق ہونے میں ملوث یونانی مال بردار جہازصوبہ فوجیان کے ساحل پر لنگر انداز ہوگیا

تحقیقاتی ٹیم عملے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے،جہاز رانی کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

ہفتہ 13 اگست 2016 19:41

فوزویو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) ایک یونانی مال بردار جہاز جسکے بارے میں شبہ ہے کہ وہ جمعرات کو ایک چینی ماہیگیر کشتی کے غرق ہونے میں ملوث ہے اب صوبہ فوجیان کے ساحل سے پرے لنگر انداز ہے،یہ بات میری ٹائم حکام نے ہفتے کو بتائی ہے،فیوجی میری ٹائم بیورو نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یونانی مال بردار جہاز انان گیل کرج کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جمعرات کوعلی الصبح بحیرہ مشرقی چین میں صوبہ کی ایک ماہی گیر کشتی کے ساتھ ٹکرایا تھا جس نتیجے میں ماہی گیر کشتی ڈوب گئی،عملے کے 6ارکان کو بچالیا گیا جبکہ مزید 8لاپتہ ماہیگیروں کی تلاش جاری ہے،انان گیل کرج شام 7بجے کے قریب فوجیان کے ساحل پر لنگر انداز ہوگیا،تحقیقاتی ٹیم نے عملے سے پوچھ گچھ کی اور تجزیے کیلئے جہاز رانی کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :