بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں سیلاب سے تباہی، چار افراد ہلاک

ہفتہ 13 اگست 2016 19:07

جھاڑکنڈ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست ۔2016ء ) بھارتی ریاستوں جھارکنڈ اور ہماچل پردیش میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلا دھار بارشوں سے معمولات زندگی مکمل طور پر میں فلوج ہو گئے۔

(جاری ہے)

دریاوٴں میں پانی کی سطح میں شدید اضافہ ہوا ہے اب تک حادثات میں چار افراد ہلاک جبکہ چھ لاپتہ ہیں۔ ہماچل پردیش میں سیلابی ریلے سے چوالیس سالہ پرانا پل بھی گر گیا۔ امریکی ریاست لوزیانا میں مسلسل ہونے والی بارشوں کی وجہ سے کئی علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ حکام نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنے کے حکامات جاری کر دیے۔۔

متعلقہ عنوان :