چین اور سری لنکا کے ما بین کولمبو بندرگاہ کے حوا لے سے نئے سمجھوتے پر دستخط
ہفتہ 13 اگست 2016 18:36
بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) چین اور سری لنکا کے ما بین کولمبو بندرگاہ کے شہر کے منصوبے کے حوالے سے نئے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں چا ئنہ ریڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق نئے سجھو تے کے تحت کولمبو بندرگاہ شہر کو بین الاقوامی مالیاتی شہر کے نام میں بدل دیا جائے گا۔چائنا ہاربر انجں یئرنگ کمپنی لمیٹڈ، چین کے ٹرافیک تعمیراتی گروپ،سری لنکا کی وزارت برائے بڑے شہروں اور مغربی علاقے کی ترقی ،شہر کی ترقی کے محکمہ کے نمائندوں نے اس نئے سمجھوتے پر دستخط کیے۔
سری لنکا کی وزیر برائے بڑے شہروں اور مغربی علاقے کی ترقی چمپیکا رانا وگا نے دستخطوں کی تقریب میں کہا کہ یہ منصوبہ سری لنکا کی ترقی کے لیے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جو مغربی بڑے شہروں کی ترقیاتی منصوبہ بندی کو فروغ دینے میں فائدہ مندہ ثابت ہوگا۔(جاری ہے)
چین کے ٹرافیک تعمیراتی گروپ کی سرمایہ کاری کے تحت تعمیر کیے جانے والے کولمبو بندرگاہ شہر کے منصوبہ کا تعمیراتی کام ستمبر دو ہزار چودہ میں شروع ہوا جو سری لنکا میں براہ راست بیرون سرمایہ کاری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
کولمبوبندرگاہ شہر کے منصوبے کے لیے پہلے مرحلے کی سرمایہ ایک ارب چالیس کروڑ امریکی ڈالرز ہوگی جس سے مزید تیرہ ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان پیدا ہوگا اور اس سے روزگار کے تراسی ہزار مواقع فراہم کیے جائیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.