چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی بھارتی ریاست گوا کے گورنر اور وزیر اعلی سے الگ الگ ملاقاتیں

ہفتہ 13 اگست 2016 18:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بھارتی ریاست گوا میں ریاست کے گورنر سنہا مر ی دو لا ، وزیر اعلی لکشمی کا نت پا ر سیکر اورریاستی پارلیمنٹ کے اسپیکرآ ننت شیٹھ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔چا ئنہ ریڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق ہفتہ کو ہو نے وا لی مختلف ملا قا تو ں میں وانگ ای نے کہا کہ برکس ممالک کی سربراہی ملاقات گوا میں منعقد ہوگی۔

چین بھارت کی مرکزی حکومت اور گوا کی علاقائی حکومت کے ساتھ مل کر ہم آہنگی کو مضبوط بناتے ہوئے چینی رہنماوئں کی شرکت اور کامیاب ملاقاتوں کے لیے بھرپور تیاریوں میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔وانگ ای نے کہا کہ گوا اور چین کے درمیان تبادلے مذید قریبی ہو رہے ہیں۔انہوں نے اس توقع کا اظہا رکیا کہ گوا ،چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔

(جاری ہے)

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین، گوا کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کو گہرائی تک لاتے ہوئے تعاون کے شعبے میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔گوا کے رہنماوئں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں بھارت اور چین کے تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔برکس ممالک کی سربراہی ملاقات کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی انہوں نے چین کیساتھ ہائی سائنس و ٹیکنالوجی ، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی امید بھی ظاہر کی۔

متعلقہ عنوان :