ایڈاک کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی تعیناتی مکمل طورپر رد کرتے ہیں عمل کو منسوخ نہ کیا گیا تو طرح کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، صدر ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن ڈاکٹر حفیظ مندوخیل

ہفتہ 13 اگست 2016 18:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء ) ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل ، نائب صدر ڈاکٹر حیات ساسول ایگزیکٹو کے ممبر ڈاکٹر یاسر خان اچکزئی نے کہاہے کہ ایڈاک کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کو مکمل طورپر ہم رد کرتے ہیں اگر اس عمل کو منسوخ نہیں کیا گیا تو ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن ہر طرح کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ ہم حکومت بلوچستان سے ایک دفع پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان ہسپتالوں میں بنیادی سہولتیں بشمول سیکورٹی کے جلد زجلد انتظامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن اور آل پاکستان پیرا میڈیکل فیڈریشن کے مطالبات کی منظوری کے حوالے سے حکومت اور ہمارے درمیان مذاکرات کی صورت میں جو معاملات طے پا چکے تھے دو ماہ گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی او رمحکمہ صحت اس حوالے سے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہاہے جس کا واضح ثبوت ڈاکٹروں کا تعیناتی کا اشتہار ہے جو ایڈاک کی بنیاد پر ڈاکٹروں کوبھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 8اگست 2016کو سول ہسپتال کوئٹہ میں وکلاء ، اور صحافی حضرات جو شہید ہوئے تھے ان کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن بلوچستان پچھلے دو سال سے وقتاًفوقتاً اور سال 2016سے عالمی یوم صحت کے موقع پر باقاعدہ بلوچستان کے ہسپتالوں میں بنیادی سہولتوں کے حوالے سے مختلف احتجاج کر رہی ہے مگر آج تک ہمارے مطالبات پر عملدر آمد نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :