انسداد دہشتگردی عدالت:ملزم عبدالحفیظ کو37سال قید بامشقت،اڑھائی لاکھ روپےجرمانہ

ملزم کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذ کا مرکزی رہنما ہے،ملزم کو8 ماہ قبل بلڑجی کے علاقے میں رینجرزپرحملے کے بعد گرفتارکیا گیاتھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اگست 2016 16:28

انسداد دہشتگردی عدالت:ملزم عبدالحفیظ کو37سال قید بامشقت،اڑھائی لاکھ ..

لاڑکانہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) :انسداد دہشت گردی عدالت نےملزم عبدالحفیظ کو37سال قید بامشقت اوراڑھائی لاکھ جرمانے کی سزا کاحکم سنا دیا ہے،ملزم کو 8 ماہ قبل بلڑجی کے علاقے میں رینجرز پر حملے کے بعد گرفتار کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی عدالت میں قومی تنصیبات اوررینجرز پرحملہ کیس کی سماعت ہوئی۔جس میں عدالت نے ملزم عبدالحفیظ کو37سال قید بامشقت اوراڑھائی لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ملزم کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذ کا مرکزی رہ نما ہے۔ملزم کو 8 ماہ قبل بلڑجی کے علاقے میں رینجرز پر حملے کے بعد گرفتار کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :