پوپ کی جنسی غلامی سے آزاد ہونے والی خواتین سے ملاقات

ہفتہ 13 اگست 2016 16:07

رو م (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) پاپائے روم پوپ فرانسس نے روم میں جنسی غلامی سے آزاد ہونے والی 20خواتین سے انکے محفوظ گھروں میں ملاقات کی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس نے روم میں ایسی 20 خواتین سے ان کے محفوظ گھروں میں ملاقات کی جنہیں جنسی غلامی سے رہا کرایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کو انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے مجرموں نے جنسی غلامی پر مجبور کیا تھا۔

ویٹیکن نے یہ تو نہیں بتایا کہ ان خواتین کا روم میں 'محفوظ گھر کہاں ہے تاہم یہ ضرور کہا گیا کہ پوپ نیگزشتہ روز جن خواتین سے ملاقات کی، ان کا تعلق رومانیہ، البانیہ، نائجیریا، تیونس، یوکرائن اور اٹلی جیسے یورپی اور افریقی ملکوں سے ہے۔ پوپ فرانسس انسانوں کی اسمگلنگ کو کئی بار انسانیت کے خلاف جرم قرار دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :