امریکامیں مقیم سکھ کیمونٹی کا بھارت کے یوم آزادی کے بائیکاٹ کا اعلان
ہفتہ 13 اگست 2016 15:08
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) امریکا میں مقیم سکھ کیمونٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 14 اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کی تقریبات میں وہ بھرپور شرکت کرینگے لیکن 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کی تقریبات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جائیگا۔نیویارک میں مقیم سکھ کیمونٹی کے رہنما چرن سنگھ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے سکھوں اور کشمیر میں لڑنے والے کشمیری مجاہدین کے خلاف جو آپریشن شروع کر رکھا ہے بھارتی حکومت کے اس بھیانک کردار کو بڑی طاقتیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نظر انداز کر رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جب گجرات کا وزیراعلٰی تھا تو اْس نے مسلمانوں کی سرعام گردنیں کٹوائی تھیں آج وہ بھارت کا وزیراعظم بن کر کشمیر میں اور بھارت میں موجود اقلیتوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے اور کوئی بھی ملک اس بدمست ہاتھی کو روکنے کی کوشش نہیں کر رہا۔(جاری ہے)
انہوں نے الزام لگایا کہ سب کو پتہ ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان سے مل کر پاکستان میں بم دھماکے کروا رہی ہے لیکن سب بڑے ممالک خاموش تماشائی سا کردار ادا کر رہے ہیں اگر کل کو بھارت میں کوئی بم دھماکہ ہو جاتا ہے تو پھر یہی بڑے ممالک بھارت کی زبان بولتے ہوئے پاکستان پر شکنجہ کسنے کے لیئے پَر تولنا شروع کر دینگے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم سکھ کیمونٹی بھارت کا یوم آزادی " یوم سیاہ " کے طور پر منائے گی اور بھارتی پرچم بھی نظر آتش کرینگے ہم نے اقوام متحدہ اور وائٹ ہاوس کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں کہ سکھ عوام بھارت کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لیئے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم بھارت سے آزادی لیکر دم لینگے اور کشمیر میں جاری کشمیریوں کی تحریک کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں اگر پاکستان ہماری مدد کرئے تو ہم بہت جلد خالصتان اور کشمیر آزاد کرا سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.