چینی حکومت نے یوکرائن کو جدید تعلیمی آلات فراہم کر دیئے

آلات 2014ء کے معاہدے کے تحت بھیجوائے گئے ہیں

ہفتہ 13 اگست 2016 14:07

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) کیف کے اورینٹل زبانوں کے جمنا زیم کے لئے چینی حکومت نے جدید تعلیمی آلات فراہم کئے ہیں ، ان آلات کی مالیت دو لاکھ چھبیس ہزار امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے ، یوکرائن کی وزارت تعلیم نے اس تعاون کے لئے چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا ، ایسے منصوبے دونوں ملکوں کے درمیان ثمر آورترقی کیلئے بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات یوکرائن کے نائب وزیر تعلیم رومن گریبا نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ آلات تین زبانیں سکھانے کے لئے مختلف کلاس رومز میں استعمال کئے جائیں گے جس سے یقیناً بچوں کو زبانیں سیکھنے اور بولنے میں آسانی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان آلات کی وجہ سے کیف کے طالبعلم اپنے تعلیمی نتائج کو زیادہ بہتر بنا سکیں گے ، کیف کے سکولوں میں کلاسیں یکم ستمبر سے شروع ہو ں گی ، چینی حکومت نے یوکرائنی حکومت کے ساتھ 2014ء میں کئے گئے معاہدے کے تحت یہ آلات فراہم کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :