سفارتی تعلقات منقطع کیے جا سکتے ہیں، روس کی یوکرائن کو دھمکی

ہفتہ 13 اگست 2016 13:37

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) روس نے یوکرائن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دیدی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق شمالی کریمیا میں روسی فورسز اور مبینہ یوکرائنی تخریب کاروں کے مابین جھڑپوں کے بعد ماسکو نے کییف حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ کریمیا میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو ہوا دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یوکرائن نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ روس نے سن دو ہزار چودہ میں یوکرائن کے اس علاقے کو اپنا حصہ بنا لیا تھا، جس کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :